Sunday, October 19, 2014

تحریک انصاف کیلئے کچھ سنجیدہ پوائنٹس

0 comments
تحریک انصاف کیلئے کچھ سنجیدہ پوائنٹس، اگر وہ سننا پسند فرمائیں۔
کیا وجہ ھے کہ 14 اگست کو جب آپ نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو آپ کے ساتھ صرف 15 ہزار لوگ ہی نکلے؟
کیا وجہ ھے کہ جب آپ نے پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا تو ا لاکھ سے زیادہ لوگ آگئے؟
کیا وجہ ھے کہ اسلام آباد میں آپ کے دھرنے میں پندرہ ہزار لوگ بھی نہیں پورے ہوسکے؟
ہر شہر میں آپ کے ہر جلسے میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں؟
کیا وجہ ھے کہ پچھلے ہفتے آپ کے ملتان کے جلسے میں 75 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے؟
اور آج آپ کے حمایت یافتہ امیدوار، جس کا اپنا ووٹ بنک بھی تھا، کو صرف 58 ہزار ووٹ ہی مل سکے؟
اگر آپ تجزیہ کرنا چاہیں تو دیوار پہ لکھا صاف نظر آسکتا ھے:
لوگ آپ کے نظام الٹانے کی پالیسی کے خلاف ہیں
لوگ آپ کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کے حق میں ہیں
لوگ آپ کی دھرنا پالیسی کے خلاف ہیں
لوگ اب بھی آپ کو تبدیلی کی علامت سمجھتے ہیں
لوگ آپ کے حمایت ہافتہ روائتی لوٹے سیاستدانوں کو پسند نہیں کرتے۔
خان صاحب، یہ ایک مخلصانہ تجزیہ ھے..
(رضوان ساجد)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔