Friday, October 17, 2014

پاکستان… اور قومی مفاد کا ٹھیکہ

0 comments

نائن الیون کے بعد جنرل پرویزمشرف نے امریکہ پرستی میں جنرل ایوب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس اہم تاریخی مرحلے پر ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں قومی مفاد کا ٹھیکہ صرف جرنیلوں کے پاس ہے۔

انہوں نے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ بلند کیا اور تاثر دیا کہ انہیں سب سے زیادہ پاکستان عزیز ہے۔

لیکن انہیں سب سے زیادہ اپنی ذات اور اپنا اقتدار عزیز تھا، یا پھر انہیں فوج عزیز ہوگی۔ لیکن جنرل پرویزمشرف، ان کے اقتدار یا فوج کا مطلب پاکستان نہیں ہے۔ پاکستان ایک ملک ہے، ایک قوم ہے، اس کا ایک نظریہ ہے، اور یہ نظریہ خود پاکستان سے بھی زیادہ اہم ہے۔

جنرل پرویز نے نائن الیون کے بعد جو کچھ کیا وہ پاکستان، پاکستانی قوم اور پاکستان کے نظریے کے خلاف تھا۔ کیونکہ جنرل پرویزمشرف مسلمانوں کے خلاف کافروں کی مدد کررہے تھے، وہ ایک اسلامی ملک کے خلاف کرائے کے فوجی کا کردار ادا کررہے تھے۔

انہوں نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا اور اس کی قیمت وصول کی۔ ان کی پالیسی نے قوم کو 40 ہزار لاشوں کا تحفہ دیا اور ملک کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ’’قومی مفاد‘‘ کے نام پر ہوا۔ اُس قومی مفاد کے نام پر جس کے تعین کا اختیار صرف جرنیلوں کو تھا۔

Full article: http://fridayspecial.com.pk/21168

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔