Friday, October 17, 2014

ایک بہادر آدمی ،،، ہاشمی ہاشمی

0 comments


جاوید ہاشمی کے ساتھ پنجاب یونی ورسٹی کی اس طالبہ کی دعائیں ہیں جس کو 1974میں غلام مصطفیٰ کھر نے اغواکرلیا تھا تو جاوید ہاشمی نے پنجاب میں اینٹ سے اینٹ بجادی تھی اور غلام مصطفیٰ کھر اس لڑکی کو رہا کرنے پر مجبور ہوا
جاوید ہاشمی کے ساتھ ڈھاکا کے ان بہاریوں کی دعائیں ہیں کہ جب سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد جاوید ہاشمی اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈھاکا پہنچ گیااور مکتی باہنی والوں سے ہاتھ جوڑ کر التجائیں کیں کہ وہ پاکستان سے علیحدہ نہ ہوں، بہاریوں کو ان کے چنگل سے بچانے کے لیے اقدامات کیے
جاوید ہاشمی کے ساتھ ان چند سرپھروں کی دعائیں ہیں جو جانتے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں جمہوریت زندہ باد کہنے پر اس کے جسم پر کتنا بدترین تشدد کیاگیا کہ اس کو برین ہیمرج ہوگیا
جاوید ہاشمی بلاشبہ آپ انتخابات ہار گئے مگر آپ امر رہیں گے، یہ نوازشریف، زرداری، عمران خان اور شاہ محمود جیسے لوگ تاریخ کاحصہ نہیں بنتے
تاریخ آپ کو مرنے نہیں دے گی

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔