بلاول بھٹو کی شاندار انٹری اور اب پیپلز پارٹی کا کراچی جلسہ
بلاول بھٹو کی شاندار انٹری اور اب پیپلز پارٹی کا کراچی جلسہ
یہ سب عمران خان کے لئے ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا
پیپلز پارٹی کے وہ لوگ جو زراداری سے مایوس ہوکر صرف نواز شریف کی
مخالفت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے کیا بلاول ان کو دوبارہ سے اپنی طرف متوجہ کر سکے گا؟؟
پی ٹی آئی میں اس وقت سیکولر اور لبرل لوگ بھی بہت زیادہ موجود ہیں جو عمران خان کی طالبان پالیسی پر اس سے نالاں ہیں۔ بلاول اس وقت ان کے لئے ایک امید کی کرن ثابت ہونگے۔
اگر بلاول بہت بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگے تو پی ٹی آئی میں موجود پیپلز پارٹی کے فصلی بٹیرے شاہ محمود قریشی ، غلام سرور خان وغیرہ جو پی ٹی آئی کا لاہور والا جلسہ دیکھ کر اس میں شامل ہو گئے تھے انکا موڈ بھی تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔ اگر بلاول اپنے ان تمام مقاصد میں کامیاب ہوگیا تو یہ پی ٹی آئی کے لیے ایک لحاظ سے اچھا ہوگا وہ یہ کہ پی ٹی آئی مفاد پرستوں لوٹوں اور سٹیٹس کو سے پاک صاف ہوجائے گی اور اسے یہ طعنہ بھی نہیں سننے کو ملے گا کہ وہ ایک بار پھر سے سٹیٹس کو کی نمائیندہ جماعت ہوکر ابھری ہے ۔ لیکن اس کا ایک نقصان یہ ہوگا کہ یہ 10 سیٹوں والی پارٹی بن کر رہ جائے گی۔ کیونکہ ہمارے ہاں پاکستان میں خاص کر پنجاب بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ووٹ پارٹی سسٹم کی بجائے خاندانی سسٹم دوست یاری سسٹم پیسے دو اور ووٹ لو سسٹم میں پڑتا ہے جس سے صرف سٹیٹس کو ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایک غریب شخص کبھی بھی ان علاقوں سے نہیں جیت سکتا ۔
اب سب کچھ بلاول اور اس کے اس جلسے پر ہے کہ وہ عوام کا کتنا بڑا ہجوم اکٹھا کر پاتے ہیں اور کتنے افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
بقلم بابا فیقا










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔