Sunday, October 19, 2014

اس کا تو ٹائٹل بھی اچھا نہیں

0 comments

"نقوش" کے مدیر محمد طفیل نے ایک بار اپنے معاصر مرزا ادیب کو اپنی کتاب دی اور داد کے طالب ہوئے
مرزا صاحب نے کہا:
"ٹائٹل اچھا ہے!"
محمد طفیل اس خاموش طنز کو پی گئے-
کئی سال بعد مرزا صاحب نے اپنی کتاب "نقوش" میں تبصرہ کے لیے دی- محمد طفیل نے کسی رائے کا اظہار کیے بغیر کتاب ایک طرف رکھ دی- مرزا صاحب نے بے چینی سے اُن کی طرف دیکھا اور کہنے لگے:
"طفیل صاحب! کیا خیال ہے، کتاب پسند آئی؟"
طفیل صاحب نے سادگی سے جواب دیا:
"اس کا تو ٹائٹل بھی اچھا نہیں-"

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔