نجیب ایوبی
-------------------------------------
najeeb.aei@gmail.com
اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ بل فائٹنگ کے حوالے سے آپ کے
ذہن میں کس ملک کا نام آ تا ہے تو یقیناً آپ کا جواب ہوگا اسپین - اور یہ جواب
درست ہوگا
بل فائٹنگ کی تاریخ اگرچہ دو سے تین صدیوں پرانی ہے اور
اس کی ابتدا قدیم یونان کے سالانہ مقابلوں سے شروع ہوتی ہے . مگر باقاعدہ طور پر
١٩٢٢ میں اسپین میں اسے عوامی مقبولیت حاصل ہوچکی تھی جب اسے سالانہ فیسٹیول کے
طور پر متعارف کروایا گیا . جب سے لیکر آج تک اسپین میں سات یوم کی تعطیلات ہوتی
ہیں .
دنیا بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد اس میلے کو دیکھنے خاص
طور پر اسپین کا رخ کرتی ہے ، اس فیسٹیول میں سڑکوں پر بیک وقت کئی مسٹنڈے بیل
چھوڑ دئیے جاتے ہیں ، اور شوقین مزاج ان کے آگے دوڑ رہے ہوتے ہیں . سب کی کوشش
ہوتی ہے کہ بیل ان کے پیچھے لگ جاتے . اس وارفتگی اور محبّت میں اب تک کئی شائق
اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں . لیکن اس کے باوجود عوام کے جوش و جذبے میں ذرّہ
برابر فرق نہیں آیا . یہ میلہ ہر سال پہلے سے بڑھ کر جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے
...
دنیا بھر کا میڈیا اس کو کور کرنے اسپین کا رخ کرتا ہے .
سیاحت کے حوالے سے اسپین کی آمدن کا بہت بڑا انحصار سات روزہ بل فیسٹول پر ہے
.
پاکستان کا مشھور میلہ مویشیاں کو اس بل فیسٹیول کی ایک
بھونڈی شکل سے تعبیر کیا جاسکتا ہے . لاہور کے فورٹریس اسٹڈیم میں یہ میلہ سجایا
جاتا ہے .
جہاں صا حبان ڈور ڈنگر اپنے اپنے جانور لے کر جاتے ہیں ،
اور پھر ان کے کرتب سے لطف اندوز ہوتے ہیں . بانسری کی مدھر آواز پر گھوڑا جھومتا
ہے ، دھول کی تھاپ پر رقص کرتا اور اپنی شاہانہ چال چل کر دکھاتا ہے ، یہ منظر
دیدنی ہوتا ہے . پھر تالیوں کی نہ ختم ہونے والی آوازیں اور پھر فا تح بیل اور
گھوڑ ے کو انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے -
پاکستان میں گزشتہ کئی دہایوں سے ایک اور " بل
فیسٹول " جاری ہے ، مگر ھمارا میڈیا کیوں کہ متعصب میڈیا ہے ، اس کو اس طرح
پروموٹ نہیں کر رہا جو اس کا حق ہے -
مزے کی بات یہ کہ اس فیسٹیول کے ایام مخصوص بھی نہیں ہیں
، یہ سال کے بارہ مہینے چل رہا ہے ، دنیا کے کسی اور خطے میں اس سے طویل ہو تو
بتاؤ ؟
اس کو کسی خاص اسٹیڈیم کی حاجت بھی نہیں ، یہ ہر گلی اور
محلے کی سطح پر چل رہا ہے - ہر شہر میں جاری ہے ، اشرا فیہ کے لیے اسلام آباد میں
، مڈل کلاسیوں کے لیے ان کی اپنی بستیوں میں اور کمی کامی کلاس کے لیے
ہوٹل میں لگے چائنا ٹی وی سکرین پر !
ھمارے " بل فیسٹول " میں ایسی کیا خرابی ہے کہ
اس کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل نہیں ہورہی ؟
کیا ہمارے پاس کم تعداد میں بل دوڑ رہے ہیں ؟ یا ان کی
دہشت اور خونخوا رگی اسپین کے " بل " سے کسی طور کم ہے ؟
یا یہ کہ عوام کی بڑی تعداد اس میلے میں شرکت نہیں کرتی
؟
یقیناً کسی بھی حوالے سے ھمارے بل فیسٹیول میں کوئی کمی
نہیں ہے . میں شرط لگانے کو تیار ہوں .
مگر مسلہ یہ ہے کہ مجھے آپ کی حمایت حاصل نہیں ہے
.
آج اگر آپ تمام حضرات میرا ساتھ دینے پر رضامند ہو جایئں
تو میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ پاکستان کو چند مہینوں میں اس کا جائز حق یعنی
" بل فائٹنگ میلے ' کا چمپئین بنوادوں گا -
ذرا دیکھیں تو آپ کے پیچھے کون کون سے بل دوڑ رہے ہیں ؟
ایٹم بم کے خالق کا بل ! وہ ایٹم بم جس نے قوم کی حفاظت
کرنی تھی ، اس بم کو اپنی حفاظت کے لالے پڑ چکیں ہیں
.معیشت کے استحکام کا بل ! معیشت تو خیر سے کیا مستحکم
ہوتی تنزلی کا سفر سپیڈو میٹر توڑتا ہوا نیچے کی جانب آرہا ہے.
بجلی میں خود کفالت کا بل ! سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ
اپنا چمتکار دکھا رہی ہے .
غر بت سے نجات کا بل ! سب دیکھ رہے ہیں کہ بل ھما رے
اوپر سواری کر رہا ہے .
سٹیٹس کو سے نجات کا بل ! ذاتی طیاروں میں بیٹھ کر ہمارے
آگے پیچھے دوڑ لگا رہا ہے .
تبدیلی اور انقلاب کا بل !
روٹی کپڑا اور مکان کا بل !
زبان ، نسل اور صوبے کا بل !
وزیرستان ، آئ ، ڈی ،پیز کا بل !
طالبان اور دائیش کا بل !
اسپین اور اٹلی کے بل فائٹنگ میلوں کے گن گانے والوں ،
اپنی آنکھیں کھولو .
اپنی اوقات پہچانو ، تم عظیم ہو بہت عظیم
!
احساس کمتری سے نکل کر اپنی اصل شکل دیکھو
تم میں کوئی کمزوری نہیں ہے . دوسری اقوام جاہل ڈور ڈنگر
اپنے پیچھے دوڑاتی ہیں ، تم پڑ ھے لکھے ، ولایت سے سدھاے ہویے ڈنگر اپنے پیچھے لگا
ئے ہوئے ہو ،شرمانے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، صرف اور صرف اپنے آپ کو منوانے
کی ضرورت ہے .
بتاؤ --- میرا ساتھ دو گے ؟










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔