Tuesday, October 14, 2014

مجھ پر تعویز ھو گیا

0 comments
مجھ پر تعویز ھو گیا،میری بیوی پر تعویز کر دئیے گئے ،، میرے بیٹے پر تعویز کر دیئے ، اسکول نہیں جاتا ،، بیٹی پر تعویز کر دیئے رشتہ نہیں آتا !
اے ایمان والو اور اے ایمان والیو ،،،،،
تعویز نام کی کوئی چیز نہیں ھے ، یہ صرف تمہارے ایمان میں کمزوری اور رب پر عدم توکل کا دوسرا نام ھے -
اگر تعویز کوئی چیز ھے تو ھندوستان کے 31 کروڑ مسلمانو ،،، گجرات میں اپنے زندہ جلائے گئے عزیزوں کے انتقام میں مودی پر تعویز کر کے اسے بیمار کیوں نہیں کر دیتے
اے پاکستان میں تعویز کر کے حرام کھانے والے حرام خورو تم مودی پر تعویز کر کے بمباری بند کیوں نہیں کرا لیتے ؟
قادری صاحب دھرنے کی بجائے نواز شریف پر تعویز کر کے استعفی کیوں نہیں لے لیتے؟
تعویز کے ذریعے زرداری اور نواز شریف سے غیرممالک میں رکھا پیسہ کیوں واپس نہیں منگوا لیتے ،، ؟؟؟؟ اسحاق ڈار کو کسی کالے جادوگر کے پاس چلہ بٹھا کر آئی ایم ایف سے قرضہ کیوں نہیں معاف کروا لیتے ؟؟
تمہارا زور بھی غریبوں کے ایمان پر چلتا ھے ؟
جیسی روح ویسے فرشتے ،، جنہیں رب پر توکل نہیں ،، ان کا علاج یہی ایمان کے لٹیرے ھیں
via @qari Hanif Dar

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔