ملتان میں حلقہ این اے 149 کے الیکشن کے نتائج نہ صرف تہہ دل سے تسلیم کئے جائینگے بلکہ اس پر جشن بھی منایا جائے گا، کیونکہ
الیکشن سے تین دن پہلے الیکشن کے عملے کو اسلامی طریقے سے غسل دیا گیا، غسل کے بعد ایک اور غسل دیا گیا۔ جن لوگوں نے غسل دیا انھوں نے 70 ھزار بار غسل کیا تھا۔ پھر عملے کو دن میں پانچ مرتبہ نوافل ادا کرنے کی تاکید کی گئی۔ پھر صبح الیکشن پر جانے سے پہلے عملے نے دربار قریشی پر حاضری دی ایک بار پھر غسل کیا اور جس پانی سے غسل کیا اس کا پتہ لگایا گیا کہ جس بجلی سے وہ پانی کنویں سے نکالا گیا تھا وہ بجلی بھی حلال تھی۔ غسلوں کا یہ سلسلہ الیکشن سے تھوڑی دیر پہلے ختم ھوا۔ اس کے بعد عملہ دو دو رکعت پڑھ کر بکسوں پر بیٹھ گئے۔ ووٹ دینے والے کو بھی الیکشن کے اصول مقدسہ کے تحت غسل کرنا تھا۔ تو نتائج تسلیم کئے جاتے ھیں حالانکہ یہ وہی الیکشن کمیشن ہے۔










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔