بھارت نے آبی جارحیت کے بعد سرحدی علاقوں میں
دہشتگردی شروع کر دی ہے، حالیہ کاروائیوں میں 11 پاکستانی شہید ہو چکے ہیں جبکہ دو
درجن سے زائد زخمی ہیں، غریب کسانوں کےجانور بھی نشانہ بنے اور کئی مکانات تباہ ہو
گئے ہیں۔
ویسے تو بھارت ہر موقع پر ایسی چھیڑ کھانیاں جاری رکھتا ہے لیکن یہ شدت حال میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فلور پر جس جرات مندی کے کشمیر ایشو کو پیش کیا گیا، اس کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔ پاک فوج کی طرف سے میڈیا میں یک سطری گھسا پٹا بیان ٹپکتا ہے کہ "پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارتی توپ خانے خاموش کروا دئیے"۔ صبح دوبارہ خبر چلتی ہے کہ بھارتی توپ خانے نے مزید 4 پاکستانی نگل لیے ہیں۔
اس کی کیا وجہ ہے کہ معاملہ ڈرون حملوں کا ہو یا بھارتی دہشتگردی کا، پاک فوج کے ہاتھ کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں فقط زبان سے بھسم شدہ الفاظ ہی نکل پاتے ہیں۔ آخر مشرقی بارڈر پر ضربِ عضب کی چوٹ کیوں نہیں پڑتی؟
محمد غیث

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔