مائی ڈئیر کزن!
میں یہاں کینیڈا میں خیریت سے ہوں اور تمہاری خیریت بھی اس سے نیک مطلوب ہے جس کی جھوٹی قسمیں میں کھاتا رہتا ہوں....
دیگر احوال یہ کہ یہاں کینیڈا کا موسم بہت پیارا ہے....
وہاں اسلام آباد میں تو میرا رنگ کالا ہو چلا تھا...
ایک تو گرمی..اوپر سے اس قدر بدبو...
وہ تو شکر ہے میں نے کنٹینر میں بہت ہی مہنگا "ایئر فریشنر" رکھا ہوا تھا...
مجھے حیرت ہے کہ پاکستانی قوم اتنی گرمی اور بدبو میں کیسے جیتی ہے...
اور سناؤ.....
کچھ معاملہ آگے بڑھا ...
یا وہیں رکا ہوا ہے...
میں اب بھی تمہیں مشورہ دوں گا کہ تم بھی میری طرح کوئی ڈیل کرکے یہاں آجاؤ...
یا پھر لندن چلے جاؤ....
ابھی دو پیسے مل جائیں گے..بعد میں اس سے بھی رہ جاؤ گے....
اس وقت "انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ " اور "لوکل اسٹیبلشمنٹ" دونوں نواز کو ہٹانے کے موڈ میں نہیں لگ رہیں...
بھلا عوام کی طاقت سے بھی کبھی کوئی حکومت گئی ہے؟
یہ پاکستان ہے میری جان!
پاکستان....کوئی یورپی ملک نہیں...
اور ہاں اس چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے کہنا کے مجھے معاف کریں ....
وہ دونوں کئی دن سے میرا فون بھی نہیں اٹھا رہے...
ان سے کہنا ایسی بھی کیا ناراضگی...
ہر شخص کو حق ہے اپنے فائدے کے سوچنے کا...
مجھے فائدہ نظر آیا..میں نکل گیا...
اب میں نے ان سے ...یا تم سے....نکاح تھوڑی کیا تھا...
چوہدری صاحب نے بھی مشرف کے کہنے پر نواز شریف کے ساتھ یہی کیا تھا نا؟
یہ دنیا ہے پیارے...یہاں یہی ہوتا ہے....
رہی بات اس جاہل... جنگلی عوام کی...
تو وہ یوں ہی اپنی جہالت اور بد اعتقادی مرتی رہے گی...
لوگوں سے پوچھنا کیا اور ٹشو پیپر (tissue paper) بھیجوں؟
میں نے ناک صاف کرکے ...سنبھال کے رکھے ہیں ...
تبرکا" تقسیم کرنے کے لئے....
شیخ رشید کو سلام کہنا...
میں اس کے منہ نہیں لگتا...
منہ پھٹ آدمی ہے.
بس یہی کہنا تھا...
فقط تمہارا منہ بولا کزن
طاہر قادری










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔